
میں بہت کم عمری میں بیمار ہوا۔ میرے گھر والے مجھے بتاتے ہیں کہ وہ مجھے بہت سے ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا۔
اسکول میں میرے ساتھی چل سکتے تھے اور کھیل سکتے تھے جب کہ میں ایک تماشائی کی حیثیت سے کھڑا رہتا تھا۔ دوسرے بچے اکثر میرا تعاقب کرتے تھے اور تنگ کرتے تھے۔ جب میں گھر واپس جاتا تھا تو پھوٹ پھوٹ کر روتا تھا۔
میں چلنے پھرنے کے لئے اپنی خصوصی سائیکل پر انحصار کرتا ہوں کیوں کہ میں چل نہیں سکتا۔ مجھے ہر صبح درزی کی دوکان کھولنا ہوتی ہے جس میں کافی مشکلات آتی ہیں۔
اپنی معذوری کے باوجود، میں نے اپنے خاندان کو روزی فراہم کرنے کے لئے کپڑوں کی سلائی کے کام میں بہت محنت کی ہے۔
میں تمام والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کی ویکسی نیشن کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر جگہ دیں؛ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ملک سے پولیو کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
پولیو ایک مستقل معذوری ہے . . . آئیے ہم ہمیشہ کے لئے اس کا خاتمہ کر دیں۔