ُپاکستان پولیو کے خلاف جاری جدوجہد میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر نیاگ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں پر مشتمل اورل پولیو ویکسین اور پولیو کے تدارک کے لیے جاری پروگرام کی ایک مرتبہ پھر مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کرتا ہے

ہم تمام والدین کو تاکید کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو مستقل جسمانی معذوری کا سبب بننے والے اس موذی مرض سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں

آئندہ نسلوں کو اس موذی وائرس سے محفوظ بنانے اور پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے اس قومی وعدے کی تکمیل کے لیے ہم تمام مذہبی رہنماؤں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے تحفظ فراہم کرنے اور انہیں ایک صحت مند زندگی شروع کرنے کے لیے والدین اور علاقے کے لوگوں کی رہنمائی میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔