
اس پولیو کے عالمی دن کے موقع پر قومی اسلامی مشاورتی گروپ برائے پولیو تدارک پاکستان بھر کے محنتی اور اوللعزم صحت محافظوں کو جوعزم و حوصلے کی نئی مثالیں قائم کرتے ہوئے پوری تندہی کے ساتھ پولیو کے خاتمے کی جنگ میں صف اول پا کام کر رہے ہیں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے
باہمت اور مستقل مزاج ہمارے صحت محافظ ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں سفر کرتے ہیں اور ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد مذہبی تعاون کے افراد کی مدد سے لوگوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے متعلق اسلامی شریعہ کی روشنی میں معلومات اور آگاہی فراہم کرتے ہیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پولیو کا موذی مرض پاکستان میں ماضی کی تاریخ کا ایک حصہ بن کر رہ جائے گا