اسلام آباد، 10 دسمبر – حکومت پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،جنہوں نے تباہ کن سیلابوں میں نقصانات اٹھانے کے باوجود سیلاب زدگان کی امداد ی سرگرمیاں جاری رکھی یہ بات وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہی ہے۔
ٹھٹھہ میں منعقدہ تقریب میں وزیر صحت نے فرنٹ لائن ورکرز میں چیک تقسیم کیے۔ ان ورکرز کے گھر یا تو سیلاب میں بہہ گئے تھے یا جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
"میں آپ کی ہمت اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نقصان اٹھانے کے باوجود آپ نےشہریوں اور سیلاب کی امدادی کارروائیوں میں حکومت کا ساتھ دیا۔"
پاکستان پولیو پروگرام نے نقصانات کا ایک جامع جائزہ لیا تھا۔پولیو ورکرز کو گذشتہ موسم گرما میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب سیلاب کی تباہی سے 33 ملین افراد اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کی ضد میں تھا۔
"میں آپ کے درد کو سمجھتا ہوں اور اسی لیے قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کے حکام سے میں نے درخواست کی تھی کہ ہمارے پولیو ورکرز کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے کیونکہ اس آزمائش کی گھڑی میں ہم اپنے ورکرز کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتے،" وزیر صحت نے کہا۔
"ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ پولیو ورکرز ہیں۔ پاکستان کے لیے ان کی خدمات بے شمار ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا۔سیلاب سے متاثر ہونے والے ورکرز کی شناخت کرنا، اور ان کی فہرست مرتب کرنا بہت بڑا کام تھا۔اور پھر ان متاثرین کو چیک تقسیم کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ہمارے 350,000 سے زیادہ فرنٹ لائن عملہ ہے۔تمام صوبوں میں ایک وسیع پیمانے پر سروے کیا گیا تاکہ ان پر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ " ڈاکٹر بیگ نے مزید کہا۔
پولیو پروگرام کے مطابق تقریباً 12500 پولیو ہیلتھ ورکرز سیلاب سے متاثر ہوئے، ان کی اکثریت سندھ اور بلوچستان میں ہے۔حکومت ملک بھر کے پولیو ورکرز میں تقریباً 250 ملین روپے کے چیک تقسیم کرے گی
نوٹ برائے ایڈیٹر:
پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
ذوالفقار علی باباخیل
سینئر میڈیا منیجر پاکستان پولیو پروگرام