پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام ضلع سوات میں لیوی کانسٹیبل عبد الکبیر کے ساتھ پیش آنے والے المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس نہایت مشکل وقت میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فرنٹ لائن ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار بے مثال حوصلے اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ ہر بچے کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام اُن تمام فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے جو اپنی کمیونٹی کی خدمت کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر غیر متزلزل عزم اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو محترمہ عائشہ رضا فاروق، نے کہا: "ہم اس المناک نقصان پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار پولیو پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو پاکستان کے بچوں کے تحفظ کے لیے بہادری اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم تمام فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اس مشن کو مزید عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔"