نیشنل ای او سی اور یوفون  فور جی کا ملک بھر میں پولیو آگاہی بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک اشتراک کا اعلان

پریس ریلیز:

اسلام آباد – 15 اگست 2025: پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام، جو نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسدادِ پولیو کی قیادت میں کام کر رہا ہے، اور یوفون فور جی نے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت یوفون اپنے ملک گیر موبائل نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پولیو ویکسینیشن سے متعلق آگاہی پیغامات مؤثر انداز میں عوام تک پہنچائے گا۔

پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین اشتراک، پاکستان سے پولیو کے خاتمے جیسے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری کی رسائی اور جدت کو پولیو پروگرام کی تکنیکی مہارت کے ساتھ یکجا کر کے یہ تعاون قوتِ مدافعت میں موجود خلا کو پُر کرنے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کے سفر میں تیزی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس شراکت داری کے تحت قومی اور ضمنی ہر مہم کے دوران عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے آگاہی پر مبنی ایس ایم ایس پیغامات بھیجے جائیں گے، خصوصاً اُن علاقوں میں جو کم سہولت یافتہ اور دور دراز ہیں۔

پبلک-پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے، یوفون کی ٹیکنالوجی، آؤٹ ریچ اور نیٹ ورک دور دراز علاقوں تک پولیو کے متعلق اہم آگاہی پیغامات پہنچانے اور غلط معلومات کے تدارک میں مدد فراہم کرے گا،‘‘ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، محترمہ عائشہ رضا فاروق نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’پولیو کا خاتمہ ہماری مشترکہ ذمہ داری، ایک قومی مقصد اور آئندہ نسلوں کے لیے ہمارا ورثہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج کا یہ اقدام مزید شراکت داریوں کی حوصلہ افزائی کرے گا—خصوصاً ٹیلی کام، ٹیکنالوجی اور میڈیا کے شعبوں میں—تاکہ وہ اس قومی مقصد میں شامل ہوں۔‘‘

پی ٹی سی ایل اور یوفون  فور جی کے گروپ وائس پریذیڈنٹ برانڈز اینڈ کمیونیکیشن، سیف الدین خان نے کہا،

ایک قابلِ فخر پاکستانی برانڈ کے طور پر، یوفون  فور جی اپنے ملک گیر نیٹ ورک اور تکنیکی صلاحیتوں کو وسیع تر عوامی فلاح کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام کے ساتھ شراکت داری ہمیں یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنی رابطہ کاری کو بچوں کے محفوظ مستقبل، صحتِ عامہ کو مضبوط بنانے اور پولیو فری پاکستان کے قیام کے لیے بروئے کار لائیں۔

یہ شراکت داری دونوں اداروں کے اس مشترکہ عزم کی عکاس ہے کہ ہر بچے کو قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ بنایا جائے اور ٹیکنالوجی کو وسیع تر سماجی فلاح کے لیے بروئے کار لایا جائے۔ یہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح جدت اور تعاون پولیو کے ہمیشہ کے لیے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

********

نوٹ برائے ایڈیٹر:

پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔ اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں:

For further information, please contact: Mr. Syed Farhan Shah, Public Relations Officer, NEOC, +923165011808, syed.farhanshah1990@gmail.com.

********