
خصوصی دلچسپی لیتی ہوں جو کہتے ہیں " میرے بچے پہلے ہی پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پی چکے ہیں" ۔ لیکن جب میں انہیں اس بات کی وضاحت کرتی ہوں کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران ہر بار پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوانا کیوں ضروری ہے اور یہ کہ پولیو ویکسین کا ہر اضافی قطرہ انکے بچوں کو پولیو سے تحفظ فراہم کرنے والی حفاظتی ڈھال کی مضبوطی میں ایک اور تہہ کا اضافہ کرتا ہے، تو بچوں کے والدین/ نگہداشت پر مامور افراد ان مفید معلومات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ کیونکہ کوئی ماں یا باپ اپنے بچوں کو مستقل جسمانی معذوری کا شکار نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے تفویض کیے گئے علاقے میں مقیم تمام خاندانوں کے افراد مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پولیو ویکسینیشن کی اہمیت کو محسوس کرتے ہیں۔ والدین/نگہداشت پر مامور افراد کا تعاون ہمارے دل موہ لیتا ہے اور اس جدوجہد کے نتائج سے حاصل ہونے والی خوشی انتہائی زبردست اور مسحور کن ہیں- ممیں فخریہ کہ سکتی ہوں کہ مجھےتفویض کیے گئے علاقہ میں کوئی ایک بچہ بھی پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہیں ہے۔
ہماری اپنی عظمت بلکہ پوری دنیا اور ہماری آئندہ نسلوں کے فائدے کے لیے، آئیے! ہم پاکستان کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے نجات دلا دیں، آئیے! ہم اس خطرناک مرض کو تاریخ کی کتابوں میں ماضی کے قصے کے طور پر ہمیشہ کے لیے قید کر دیں۔