
پولیو وائرس کی تشخیص پر ہنگامی اقدامات کے لیے قائم مراکز Rapid Response Units (RRUs) تمام شراکتی اداروں سے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتے ہیں تاکہ وائرس کی تشخیص کی صورت میں ہنگامی طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے اس موذی وائرس کے دیگر علاقوں میں مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے موثر کاروائی کی جاسکے۔
جن علاقوں میں پولیو کیسز اور اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کے عمل کی تشخیص ثابت ہو جاتی ہے وہاں اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پولیو مہمات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔