حقائق اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی اور نگرانی کا مربوط نظام پولیو پروگرام کو درست سمت میں جاری رکھنے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

تحقیق اور آزادانہ نگرانی کا نظام پروگرام کی ترجیحات کو اجاگر کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے پروگرام کی کارکردگی اور شفاف احتسابی عمل کے حوالے سے معلومات کی فیصلہ سازی سے منسلک حکام اور صف اول کی افرادی قوت تک ترسیل کے عمل کو یقینی  بنانے میں مدد ملتی ہے۔