پاکستان کے پاس پُرعزم اور بہادر افرادی قوت کی صورت میں صحت محافظ موجود ہیں جو کہ کمیونٹی کو قائل کرنے اور انہیں متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

250,000 سے زائد صف اول کے پولیو ورکرزگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا رہے ہیں۔ تاکہ مستقبل میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں کو پولیو کے اس موذی مرض سے مستقل طور پر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔