
اس پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے علماء کرام و مشائخ صف اول کے پولیو ورکرز "صحت محافظ" کو انکے غیر متزلزل عزم و حوصلے پر سلام پیش کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ پولیو کے خاتمے کی اس جد وجہد میں وہ اپنا تعاون حتمی اہداف کے حصول تک جاری رکھیں گے 2 لاکھ 50 ہزار کے قریب ان تمام مرد و خواتین پر مشتمل صحت محافظ پولیو کے مکمل تدارک کے لیے اپنے ارادوں اور مقاصد میں غیر متزلزل عزم رکھتے ہیں۔ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے اور اس بات کو یقینی بنانے کہ ملک میں کوئی ایک بچہ بھی پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے، صحت محافظ اس موذی وائرس کے تدارک کی راہ میں ایک مظبوط اور مستقل مدافعتی نظام تشکیل دے رہے ہیں
بیماری سے تباہ حال بچے ایک کمزور امت مسلمہ کا پیش خیمہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں امت کا ایک صحت مند اور فعال رکن بننے کی ہمت عطا کرے جس کا کہ وہ حق رکھتے ہیں"۔
آئندہ نسلوں کو اس موذی وائرس سے محفوظ بنانے اور پاکستان کو پولیو سے نجات دلانے کے اس قومی وعدے کی تکمیل کے لیے قومی اسلامی مشاورتی گروپ (NIAG) تمام مذہبی رہنماؤں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ بچوں کو پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے تحفظ فراہم کرنے اور انہیں ایک صحت مند زندگی شروع کرنے کے لیے والدین اور علاقے کے لوگوں کی رہنمائی میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔