جب پولیو نے میرے دونوں پاؤں پرحملہ کیا اس وقت میری عمر آٹھ ماہ تھی۔ اب میری عمر 26 برس ہے، بیساکھیاں اور وہیل چیئر اب میرے مستقل ساتھی ہیں۔ اپنی معذوری کی وجہ سے مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خصوصاً اپنی جانب دوسروں کے رویئے کی وجہ سے۔

اپنی معذوری کے باوجود، میں اپنی پڑھائی مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی اور تعلیم اور اسلامیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ میرے متحرک رہنے میں کمی ایک بہت بڑی رکاوٹ تھی۔ مجھے محض یونیورسٹی میں داخلے کے لئے اپنے ضلع سبی سے کوئٹہ جانا پڑا تھا۔ مجھے سرکاری ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا پڑتا تھا، جو کسی بھی طریقے سے آسان نہیں ہے، لیکن اپنی تعلیم کی خاطر میں نے ان تمام مشکلات کے چیلنج کو قبول کیا۔

پاکستان میں پولیو کو صرف تمام والدین کو ویکسی نیشن کی اہمیت کے بارے میں شعور فراہم کرتے ہوئے اور یہ سمجھاتے ہوئے شکست دی جا سکتی ہے کہ کس طرح اس مرض سے ان کے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ والدین کو یہ یقینی بنانے کے لئے کہ ان کے بچے زندگی میں اپنی بھرپور صلاحیتیں حاصل کرنے کے لئے صحت مند انداز میں پرورش پارہے ہیں، اپنے بچوں کی خاطر حفظان صحت کے بہتر فیصلے کرنے چاہیئں۔ میرے معاشرے کے تناظر میں، ایک خاتون، چاہے وہ ماں ہے، ایک کارکن صحت ہے یا ایک ٹیچر، پولیو کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاکہ بچے اپنی زندگی سے مکمل طور پر لطف اندوز ہو سکیں۔