مقامی بااثر شخصیات، مذہبی رہنما، امور صحت سے وابستہ افراد اور  قبائلی عمائدین کے ساتھ مربوط رابطہ سازی کے علاوہ میڈیا کا کردار بھی والدین میں پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کی بچوں کے لیے قبولیت اور امور صحت کے اہداف کے حصول کے دیگر کلیدی عوامل میں سے ایک ہے۔

محتاط اندازے کے مطابق 2300 کے قریب سوشل موبلائزرز روزانہ کی بنیادوں پر بچوں کے والدین، نگہداشت پر مامور افراد اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ رابطہ سازی کی راہ ہموار کرتے ہوئے انہیں پولیو کے موذی وائرس کے بارے میں آگاہی اور مفید معلومت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی کو یقینی بنانے میں کوشاں رہتے ہیں ۔