
پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی کا عزم لیے پولیو کا قومی پروگرام اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
ٹرین اسٹیشنز، بس اسٹینڈ اور مختلف چوراہوں کے علاوہ بین الاقوامی اور بین الصوبائی سرحدوں پر قائم مستقل چوکیوں اور پولیو وائرس کی ممکنہ آماجگاہوں سے ملحقہ علاقوں میں پولیو مہمات کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جاتے ہیں۔