قومی اور صوبائی سطح پر قائم متحرک اور مکمل طور پر فعال ایمرجنسی اپریشنز سینٹرز پولیو تدارک کے پروگرام کو درست سمت میں جاری رکھنے کے لیے انتظامی نگرانی اور احتسابی عمل کو یقینی بنانے میں اپنی ماہرانہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

وزارت قومی صحت کے تعاون سے ایمرجنسی سینٹرز پولیو تدارک پروگرام سے منسلک شراکتی اداروں کومشترکہ جدہوجہد کے نظریہ " ایک چھت تلے ایک ٹیم" کے تحت مل جُل کے کام کرنے کا بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں تاکہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کی تیاری اور نفاذ کے عمل کو تمام شراکتی اداروں کے مشترکہ تعاون سے  یقینی بنایا جاسکے۔