
پُرعزم حکومتی قیادت، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور وسیع تر سیاسی تعاون پولیو کے موذی وائرس کو ایک مرتبہ تو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنی اپنی سطح پر کلیدی کردار کی ادائیگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پولیو کا مکمل خاتمہ حکومتِ پاکستان کی شعبہ صحت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ حکومتِ پاکستان نے پولیو کے مکمل تدارک کو مستحکم ترقیاتی اہداف (SDGs) اور نظریہ قومی صحت (NHV) 2025 سے منسلک کر رکھا ہے تاکہ ترجیحی بنیادوں پر پولیو تدارک کے اہداف کا حصول یقینی بنایا جاسکے۔