پولیو کے خلاف جاری جنگ کو موذی وائرس کے تدارک کے لیے قائم قومی اسلامی مشاورتی گروپ (NIAG) کے تعاون کے باعث مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

لگ بھگ 1000 سے زائد قابل احترام مذہبی رہنما والدین اور بچوں کی نگہداشت پر مامور افراد کو ماہرانہ اور موثر مذہبی رائے عامہ کے ذریعے بچوں کی صحت کے حوالے سے والدین کو ذمہ داری کا احساس اور موذی امراض سے بچاؤ کے لیے بچوں کی ویکسینیشن کرانے کے لیے انہیں قائل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔