
ملک بھر میں والدین کی ایک بڑی تعداد پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں اور ویکسین کے عمل پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے اسے اپنے بچوں کے لیے قبول کرتے ہیں۔ علاقہ مکین/ کمیونٹی اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کہ پُر عزم اور تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز "صحت محافظ" بڑی احتیاط کے ساتھ انکے بچوں کو پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلاتے ہیں۔
علاقہ مکینوں/ کمیونٹی کے ساتھ مربوط رابطہ سازی کا عمل پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے مسلسل محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور انہیں حفاظتی قطرے پلانے کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔