جنوری کے مہینے میں ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں

اسلام آباد(۔۔۔۔۔۔)پاکستان کے8بڑے شہروں میں دسمبر کے مہینے میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان شہروں میں کراچی،پشاور، بنوں، لاہور،راولپنڈی،قلعہ عبداللہ،پشین اور کوئٹہ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گٹر کے پانی سے لیے گئے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر رانا صفدر کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ’’وائرس کی کہیں بھی موجودگی قوت مدافعت نہ رکھنے والے بچوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ان شہروں میں ہونے والی آمدورفت دوسرے بچوں کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔جنوری کے مہینے میں ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں

ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے پولیو قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر زور دیا ہے۔پولیو قطرے ہر بچے کوپلانے سے وائرس ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکتا ہے ۔ڈاکٹر رانا صفدر نے مزید کہا کہ’’وائرس کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں

جاری بیان میں وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ ’’باجوڑ میں انسداد پولیو قطروں سے انکار کی وجہ سے بچے کو پولیو کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ ہر بچے کا صحت مند ہونا اس کا بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے،انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔21جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، ہم پولیو کے خاتمے کے ہدف کے قریب پہنچ چکے ہیں

بیان کے مطابق دسمبر کے مہینے میں58جگہوں سے نمونے لیے گئے،نمونے لینے کیلئے طریقہ کار آبادی کے سائز،سماجی اور معاشی معیار اور گٹر کے پانی کے نظام کی بنیاد پر وضع کیا گیا تھا۔نمونے صحت کے صوبائی محکموں کی نگرانی میں لیے گئے۔ان نمونوں کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی پولیو لیبارٹری میں کئے گئے

وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’بہترین موقع ہے کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے پولیو سے چھٹکارا حاصل کرلے،ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرکے پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں

مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں۔

ڈاکٹر رانا صفدر،کوارڈینیٹر انسداد پولیو مہم،قومی ادارہ صحت اسلام آباد، موبائل نمبر03005103689