اسلام آباد، 27ستمبر 2016 – پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر، محترم تاکاشی کورائی نے آج یہاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روٹری شفاء کمیونٹی مرکز صحت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی سطح پر شروع ہوئی حفاظتی ٹیکوں اور بچوں کو پولیو سے بچائو کے لیے قطرے پلانے کی مہم کا معائنہ کیا۔روٹری شفاء کمیونٹی مرکز صحت کے دورہ کے دوران، تاکاشی کورائی نے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے تنیجے میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے ملک سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے بین الاقوامی دنیا کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر بھرپور زور دیا۔ جاپانی سفیر کا کہنا تھا، "جاپان دنیا سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت (پاکستان) کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا"۔ملک بھر میں پولیو سے بچائو کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے شیر خوار، تین کروڑ انہتر لاکھ سترہ ہزار پانچ سو اکاون (36,917,551) بچو ں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔پاکستان نے گذشتہ سال سے اب تک کے عرصے میں پولیو وائرس کو متاثرہ علاقوں تک محدود کرتے ہوئے دیگر جگہوں میں مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں جس کے نتیجے میں گراں قدر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پولیو تدارک پروگرام میں مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے تمام تر توانائی زیادہ سے زیادہ علاقوں میں ویکسینیشن کی فراہمی کی بجائے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور انہیں بیمارہوں سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی حوصہ افزاء تبدیلی کے باعث مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران بچوں تک عدم رسائی اور ایسے بچے جو کسی وجہ سے پولیو ویکسین کی فراہمی کے محروم رہ گئے ہیں کے ریکارڈ کے مطابق سال 2016 میں 4فیصد تک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ترتیب دیے گئے موجودہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کا بنیادی مقصد پولیوویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد کے اعداد وشمار کو صفر کی حد تک لانا ہے۔ پاکستان میں موذی پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد میں 82 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ گذشتہ سالوں کے موازنہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سال 2014 میں پولیو کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 306 تھی جو سال 2015 میں کم ہو کر صرف 54 رہ گئی جبکہ سال 2016 میں ان کیسز کی تعداد میں مزید کمی متوقع ہے۔ اگست 2016 تک صرف پولیو کے 14 کیسز کی تشخیص ہوئی جو کہ گذشتہ سال کے مماثلتی عرصے کے مقابلے میں 63فیصد کم ہے۔ حکومت جاپان صف اول کے ان مالی امداد کے اداروں میں سے ایک ہے جو سال 1996 سے حکومت پاکستان کو پولیو تدارک کے پروگرام میں بھرپور تکنیکی ور مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ محتاط اعداد وشمار کے مطابق جاپان حکومت پولیو ویکسین کے قطروں اور ٹیکوں کی خریداری اور ویکسین کو محفوظ اور قابل استعمال بناتے ہوئے کولڈ چین کے نظام کی فراہمی کے لیے اب تک پاکستان کو 5۔212ملین ڈالر (6۔22ارب جاپانی ین) کا مالی تعاون فراہم کر چکی ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطی کیجئیے:
ساجد عباسی، سفارتخانہ جاپان، +92-51-907-2500, sajid.abbasi@ib.mofa.go.jp
ساجد حسین شاہ، وزارت قومی صحت سہولیات، قوانین ورابطہ کاری MoNHSR&C)+92-300-630-5306,sajidshahpro@gmail.com)